بیجنگ23جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)چین میں ٹیکنالوجی کے ریگولیٹر ادارے نے اعلان کیا ہے کہ حکومتی انٹرنیٹ سنسر پالیسی کی خلاف ورزی کرنی والی سروسز کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس چودہ ماہ کی مہم میں انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنے والی ایسی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جو موجودہ سنسر شپ کے قوانین کو توڑنے کے لیے مختلف راستے اختیار کرتی ہیں۔ چینی وزارت برائے صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بتایا ہے کہ ایسے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس یا کنکشن کا استعمال غیر قانونی ہے، جن کی مددسے ممنوعہ قرار دی جانے والی غیر ملکی ویب سائٹس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔